لالہ رخ واہ کینٹ میں پینے کے پانی کا تعطل مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) لالہ رخ میں کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی جانب سے پانی کی ترسیل کا سلسلہ جام ہوگیا،لالہ رخ واہ کینٹ کی مختلف گلیات میں پانی کی سپلائی تعطل کا شکار ہوگئی،مکینوں کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ہم سے بھاری بھرکم ٹیکس تو وصول کر لیتی ہے لیکن سہولیات کا فقدان اہل لالہ رخ کے لئے بڑا مسلہ بنا ہوا ہے، جب کنٹونمنٹ بورڈ سے اس ضمن میں بات کی جاتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ پانی کی موٹر خراب ہے،کنٹونمنٹ بورڈ پانی کی سپلائی کے لئے کبھی ایک گلی میں پانی فراہم کرتی ہے تو چار روز بعد دوسری گلی میں پانی ملتا ہے،مکینوں کہنا تھا کہ پانی بنیادی سہولت ہے جسے کے تعطل سے بالخصوص بڑے گھرانے سخت عذاب سے دوچار ہیں، مکینوں کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام محض پانی کی موٹر کی خرابی کا بہانہ بنا رہے ہیں جبکہ اصل بات کچھ اور ہے،کیونکہ پانی کی موٹر کی خرابی تو ایک روز میں ٹھیک ہوجاتی ہے یہ کیسی خرابی ہے جسے اتنے روز لگ گئے،زرائع کے مطابق فنڈز کی کمی آڑے آرہی ہے، پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام فنڈز لیکر چلی گئی،تاکہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جاسکے،ہاوس ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی مد میں جمع کی گئی رقم سابقہ حکومت جاتے جاتے لے گئی، پانی مہیا کرنے کے لئے جو رقم درکار ہوتی ہے اسے ادا کرنے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے پاس رقم موجود نہیں،