پاکستان کی مضبوط معیشت اور استحکام کے لئے نواز شریف امید کی کرن ہیں، آسیہ ناز تنولی
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ڈویژنل صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن راولپنڈی سابق ایم این اے آسیہ ناز تنولی کی قیادت میں دو ہزار سے زائد خواتین پر مشتمل قافلہ مینار پاکستان پہنچا،ڈویژنل صدر خواتین ونگ راولپنڈی سابق ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوط معیشت اور استحکام کے لئے نواز شریف امید کی کرن ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نواز شریف کے استقبال کے لئے واہ کینٹ سے خواتین قافلے کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، آسیہ ناز تنولی کا کہنا تھا کہ قوم کی خوشحالی اور ملکی کی ترقی کے لئے نواز شریف کا پاکستان میں ہونا ناگزیر ہے،نواز شریف کا مینار پاکستان میں استقبال تاریخی تھا،اور کارکنان میں جوش و خروش دیدنی تھا،پاکستان کی تاریخ میں میاں نواز شریف کا دور اقتدار سنہری حروف سے لکھا جائے گا،ملک کی تعمیر و ترقی میں انکا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،لوگ چاہتے ہیں کہ آنے والا وقت عوام کی خوشحالی لیکر آئے، انکا کہنا تھا کہ دو ہزار پر مشتمل قافلہ راولپنڈی واہ کینٹ سے مینار پاکستان پہنچا،آسیہ ناز تنولی کا کہنا تھا کہ پاکستانکے ساتھ گزشتہ ادوار میں جو ان گنت تجربات کئے گئے اسکا پاکستان متحمل نہیں تھا،نواز شریف کا اقتدار سے الگ کر کے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلنے کی سازش کی گئی،جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہ ہی ہے،نواز شریف نے سی پیک سے لیکر موٹروے،ملک میں تعلیمی معیار، شعبہ صحت میں جو منصوبے دیئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں،میاں نواز شریف نے ایک ویژن کے تحت ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،اور انکے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو سوباژ کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے نہ صرف ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی بلکہ تمام اداروں کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا،انکا کہنا تھا کہ ملک کو مشکل وقت سے صرف میاں نواز شریف ہی نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ میاں نواز شریف ملکی ترقی کے ضامن ہیں، انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ایک مرتبہ پھر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، اور قوم مشکل دور سے نکلے گی،میاں نواز شریف ملک کو اشین ٹائیگر بنانے کی جو جدوجہد کر رہے تھے انشا اللہ وہ خواب ضرور شرمنہ تعبیر ہوگا،اور پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوگا