Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی پاکستان سٹیل میں 1370 مزدوروں کی برطرفی کی شدید مذمت

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی سینیر نائب صدر ظفر خان،شاہد ایوب خان، سیکریٹری جنرل حسیب الرحمان ،ایسوی ایٹ سیکریٹری جنرل وحید حیدرشاہ ،کراچی کے صدر خالد خان، نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان سٹیل میں 1370 مزدوروں کی برطرفی کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ساڑھے پانچ ہزار مزدوروں کو برطرف کیا گیا تمام حکومتوں نے پاکستان سٹیل کو چلانے اور مزدوروں کو بے روزگار نہ کرنے کا وعدہ کیا لیکن کسی نے بھی اپنے اس وعدے کو وفا نہیں کیا پاکستان سٹیل روس کی مدد سے لگنے والا سٹیل کا سب سے بڑا کارخانہ ہے حکمرانوں نے اپنی نااہلیت کی وجہ سے اس منافع بخش کارخانے کو تباہ و برباد کر دیا ہے نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدے داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو فل فور بحال کیا جائے پاکستان سٹیل کو چلایا جائے پاکستان سٹیل پاکستان کی لوہے کی ضرورت کو پورا کرنے والا واحد ادارہ ہے اور اپنے بہت بڑے اثاثے رکھتا ہے جس میں ایک بندرگاہ بھی شامل ہے اس لحاظ سے اس کی ایک دفاعی اہمیت بھی ہے جس کو کسی بھی صورت میں نظر انداز کرنا ملک اور قوم کے دفاع سے غفلت کے مترادف ہےلہذا حکومت فوری طور پر پاکستان سٹیل کو بحال کرے اسے چلایا جائے اور برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *