ٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، سید تجمل حسن کاظمی صدر، سیدوقاص علی نقوی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،ٹیکسلا بار کے الیکشن مکمل صدر کی سیٹ پریونائیٹڈ گروپ کے سید تجمل حسن کاظمی نے میدان مار لیا،جبکہ پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدوار سید وقاص علی نقوی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ گروپ کے صدارتی امیدوارسید تجمل حسن کاظمی نے 164 جبکہ انکے مدمقابل امیدوار فرحانہ قمررانا نے 152 ووٹ حاصل کئے،سید تجمل حسن کاظمی 12 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدوار سید وقاص علی نقوی کامیاب قرار پائے، سید وقاص علی نقوی نے182 جبکہ انکے مدمقابل امیدوار غلام فاروق نے 132 ووٹ حاصل کئے، سید وقاص علی نقوی 50 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے،نائب صدر کی سیٹ پر مس گلنار ملک کامیاب قرار پائیں، مس گلنار ملک نے173 ووٹ جبکہ انکے مدمقابل امیدوار رئیس خان نے141 ووٹ حاصل کئے، نائب صدر کی امیدوار گلنار ملک 32 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائیں،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ملک اویس اعوان کامیاب قرار پائے انھوں نے 187 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار ملک طاہر علی اعوان نے 123 ووٹ لئے، ملک اویس اعوان 64 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے، اسی طرح لائبریری کی سیٹ پر س نرگس شاہین کامیاب قرار پائیں، انھوں نے 177 جبکہ انکے مدمقابل امیدوار بلقیس امجد رانا نے123ووٹ حاصل کئے، نرگس شاہین 54 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائیں،مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پر چوہدری شاہد انور وڑائچ188 ووٹ،ملک عفان اویس 206 ووٹ،سیدہ کنول ناز 169ووٹ، سید عمران حسین شاہ نقوی 200 ووٹ اورسید شہزاد حیدر168 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، فنانس سیکرٹری کی سیٹ پراحتشام الحسن پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے تھے، کل 349 ووٹوں میں سے 323 ووٹ کاسٹ کئے گئے کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا، چئیرمین الیکشن بورڈ ملک اجمل شہزاد نے نتائج کا اعلان کیا،