کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کا پاور شو ورکر کنونشن کا انعقاد، عطا اللہ تارڑ و دیگر کا خطاب
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)نواز شریف کی وطن واپسی پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ، ٹیکسلا میں بھی تیاریاں عروج پر، کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر پاکستان بنانے کی قرار داد منظور ہوئی تھی ہم پاکستان بچانے کی قرار داد منظور کریں گے،نواز شریف نے اپنی ذات کا نقصان برداشت کر لیا،لیکن پاکستان کی بقا اور سلامتی پر آنچ تک نہیں آنے دی، اگر ترقی کا سفر نہ رکا ہوتا تونواز شریف اس ملک کو ایشن ٹائیگر بنا دیتے،ملک میں تعمیر و ترقی کے جہاں بھی نشان ہیں وہاں نواز شریف کی مہر لگی ہوئی ہے،انکا کہنا تھا کہ سیاست بہت بڑے دل گردے، دلیری اور حوصلے کا کام ہے یہ ان لوگوں کا کام نہیں جو چھوٹی چھوٹی بات سے گھبرا جاتے ہیں،آج کہہ رہے ہیں کہ جیل میں ٹہلنے کا گراونڈ نہیں،انھیں وہ وقت بھول گیا جب کہتے تھے کہ اے سی اتار دونگا، کھانا بند کردونگا، دوائی بند کردونگا،میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ مقافات عمل ہے،نواز شریف نے اربوں ڈالر کی آفر ٹھکرا کر اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کو ناقابل تسخیر ملک بنا یا،وہ بستر مرگ پر اپنی بیوی کو چھوڑ کر جیل کاٹنے آئے، والد اور والدہ فوت ہوئے توجلا وطنی کو دور تھا،نواز شریف 2018 کا پاکستان آپکو واپس دینے کے لئے آرہا ہے،سابق ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو صرف نواز شریف مضبوط کر سکتے ہیں، وطن واپسی پر انکا فقید المثال استقبال کریں گے، ورکرز کونشن میں مقامی لیگی رہنما فیاض خان تنولی، سید امجد حسین شاہ، راجہ سرفراز اصغر، زیشان صدیق بٹ کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی