میلاد کمیٹی بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے زیر انتظام میلاد کانفرنس کا انعقاد
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میلاد کمیٹی تذکرہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس اپر ہال بار میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں ممبران بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا ٖ معزز ججز صاحبان کلرک بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کثیر تعداد شریک تھی،مولانا اسامہ عتیق ایڈووکیٹ نے قرآن پاک کی خوبصورت آواز اور انداز میں تلاوت سے آغاز کے بعد عبداللہ کلرک ٖ شہزادامین راجہ ایڈووکیٹ ٖ محمدسجاد بٹ ٖ ملک اویس ایڈووکیٹ ٖ محمد اشرف عاصم نون ایڈووکیٹ ٖ قاضی مطیع الرحمان ایڈووکیٹ ٖ اور چکوال سے تشریف لائے ہوئے مہمان ثناء خوان شاہ زیب ایڈووکیٹ نے نعتیہ کلام کی صورت میں گلدستہ عقیدت پیش کیا۔ سیکرٹری جنرل یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ نے تمام معزز شرکاء کا صدر ٹیکسلا بار آصف مختار بٹ ایڈووکیٹ کی جانب شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مخصوص خوبصورت انداز میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان پر منقبتی اشعار پیش کئے۔ ممبر بار احسان اللہ ہاشمی اور سید جابر شاہ ایڈوکیٹس نے بھی سیرت محمد مصطفٰی ﷺ پر روشنی ڈالی،سٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا حامد پرویز ایڈووکیٹ ٖ سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ ٖاور قاضی شیراز احمد نے ملکر خوبصورتی اور منظم انداز میں ادا کر رہے تھے۔ ممبر بار راجہ طاہر ایڈووکیٹ کی جانب سے معزز ججز صاحبان اور مہمان خصوصی کو قرآن کریم کے قیمتی تحائف دئیے گئے۔ اور مہمان خصوصی کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خوبصورتی کے ساتھ مختصر وقت میں محمد مصطفٰی ﷺ کی سیرت شان اور فضیلت کو بیان کیا۔ سینئر ممبر بار فاضل صدیقی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دعا فرمائی۔