نواز شریف کی واپسی اِس ملک میں ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے، ملک عمر فاروق
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی اِس ملک میں ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے،جب بھی میاں نواز شریف کو اقتدار ملا تو ہر بار ملک کی قسمت بدلی، عوام کو روزگار مہیا کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کو نہ صرف ملکی سطح پر عالمی سطح پر ایک پیغام جائے گا، کہ کس طرح قومیں اپنے محسنوں کا استقبال کرتی ہیں،بارہ اکتوبر ٹیکسلا ورکرز کنونشن اکیس اکتوبر کے میاں نواز شریف کے استقبال کی رہرسل ہوگی،مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی نے کہا ہے کہ اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کرنے کے لئے پنجاب بھر میں راولپنڈی ڈویژن پہلے نمبر پر ہوگا جبکہ روالپنڈی ڈویژن میں ٹیکسلا پہلے نمبر پر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ(ن) راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر،ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ذیشان صدیق بٹ کی جانب سے جی ٹی روڈ ٹیکسلا مسلم لیگ(نٰ)سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے امیدوا برائے قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک، ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 20راجہ سرفراز اصغر،میزبان تقریب ذیشان صدیق بٹ،اور حاجی محمد ضراعوان نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر ملک امجد، امیدواران برائے صوبائی اسمبلی محسن ایوب، حاجی علی اصغر اعوان، شیر محمد خان تنولی، سابق چئیرمین ملک محمد داؤد، سابق چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا شیخ وحید الدین،سابق وائس چئیرمین راجہ کامران ایڈووکیٹ، حاجی ملک پرویز اختر اعوانآف جمیل آباد،یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے راہنما فرحان بٹ،سابق ممبران بلدیہ ٹیکسلا ملک اللہ دتہ اعوان، ملک طاہر محمود طاہری، شیخ ساجد محمود، عمر رشید، ممبران کینٹ بورڈ واہ ملک امیر سلطان، ملک ارشد محمود، راجہ عامر سعید، حاجی عبدالرحمن، فرخ پرویز گورا، فرخ سلیم خان، چوہدری احسن علی،سخاوت رضا، ممبران کینٹ بورڈ ٹیکسلا غلام دستگیر بٹ ایڈووکیٹ، سید سیف علی کاظمی، ملک شفیق، راجہ محمد نجیب عباسی، سید سلطان شاہ کاظمی، سابق وائس چئیرمین ملک ارشد، دیگرشرکاء میں سید وقاص شاہ، ملک بشارت آف غازی کوہلی،ملک زبیر، ملک نومی، راجہ احسان، آصف محمود، چوہدری خالد رشید، اویس شنواری،ملک فضل احمد،ملک خالد گانگو،حاجی ذوالفقار،شیخ قیصر رسول،سید حسنین شاہ کاظمی،ملک ابرار آف براہمہ، رحمان صافی،جمشید بھٹی،جمیل اصغر بٹ ایڈووکیٹ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے،مقررین نے کہا کہ بارہ اکتوبر کو کوہستان سیکرٹریٹ ٹیکسلا اور اکیس اکتوبر میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے روانہ ہونگے،اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،میز بان تقریب ذیشان صدیق بٹ نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔