ٹیکسلا پولیس کی کاروائی نقب زنی میں ملوث2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
ٹیکسلا (کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا) ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے3 مسروقہ موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر گھریلوں سامان بھی برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ سعید خان اور زاہد گل شامل ہیں،ملزمان سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی1 لاکھ روپے، راڈو گھڑی، جوسر مشین، اوون، فریج، ایل ای ڈی اور دیگر سامان برآمدکیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے