خان پور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی سپلائی 10 دنوں تک متاثر رہے گی
خانپور (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)خان پور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی سپلائی 10 دنوں تک متاثر رہے گی،10 فروری سے 19فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہوگی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، پانی کی سپلائی سے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ، جی ٹین، جی الیون،ایف ٹین، ایف الیون اور سیکٹر جی نائن متاثر ہوں گے، جبکہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی، فوجی کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی متاثر ہوگی،اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن یومیہ کم پانی دیا جائے گا،خان پورڈیم سے راولپنڈی کو 13ملین گیلن یومیہ کم پانی دیا جائے گا،سی ڈی اے نے شہریوں کو اس دوران کم از کم پانی استعمال کرنے اور پانی کا ذخیرہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے،