سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس
راولپنڈی ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا )ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت، سی پی او نے تھانہ وائز کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کے اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں، سی پی او ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کے مسائل کے حل اور زیر تفتیش مقدمات کی بروقت چالاننگ کو یقینی بنایا جائے، پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کی جائے، پتنگ بازی و پتنگ فروشی میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، چمپئینز ٹرافی کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سرچ آپریشنزکیے جائیں، کرکٹ میچز اور ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ناجائز تجاوزات اور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے، گینگز کے گرفتار ملزمان کے ضمانتیوں کی بھی نگرانی کی جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام اور امن وامان کا قیام اولین فرائض ہیں جن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،