گلستان کالونی واہ کینٹ میں 35 فٹ تجاوزات کی نشاندہی کا انکشاف
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)شیر شاہ سوری روڈپر بھی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ہوگا،مختلف مقامات پر تجاوزات کے حوالے سے نشادہی کی جاچکی ہے،ٹیکسلا پٹرول پمپ کے قریب بھی دکانیں تجاوزات میں آتی ہے، اس اراضی کو بھی واگزار کرایا جائے گا،پبلک کی نشاندہی پر بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا، ملک شفیق گرداور تحصیل ٹیکسلا کا کہنا تھا ک وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تجاوزات کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا،واہ کینٹ، ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں اور نہ ہی ہم سیاسی پریشر قبول کرتے ہیں،ملک شفیق گرداور نے مزید بتایا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور نہ ہی اس ضمن میں کسی کو کوئی ریلیف ملے گا،گورنمنٹ کی جگہ کو ہر صورت خالی کرائیں گے، تمام لوگوں کو سرکاری نوٹس بھی دیئے گئے ہیں اور زبانی بھی متنبہ کیا جارہا ہے،اعتراض کی صورت میں متعدد مرتبہ پیمائش کی گئی ہے،حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، گلستان کالونی میں بھی 35فٹ تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے