ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں چوروں کا راج،تیمار دار لٹنے لگے
راولپنڈی (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں چوروں کا راج,مریضوں اور ان کے تیمارداری کے لئے آنے والے لوگوں کی نقدی لٹنے لگی، سامان اور خواتین کے پرس آئے روز غائب ہونے رو زمرہ کا معمول بن گیا۔ انتظامیہ کی غفلت شکایات پر کان دھرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی آشیر باد ان لوگوں کو حاصل ہے،وگرنہ ہسپتال کے احاطہ میں ان لوگوں کو داخلہ بند کیوں نہیں کیا جاتا،ادہر ڈی ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کا موقف ہے کہ یہ کاروائیاں نشی اور بھکاری کرتے ہیں،جنہیں کئی بار پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جاچکا ہے،انکا کہنا تھا کہ اگر انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے تو یہ سلسلہ رک سکتا ہے۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں مریضوں اور تیمارداروں کی قیمتی اشیاء، نقدی اور سامان چوری ہونے لگا ہے، لوگ دور درزا سے سفر کر کے ہولی فیملی ہسپتال اپنے مریضوں کی تیمار داری کے لئے آتے ہیں اور ان عناصر کے عتاب کا نشانہ بن جاتے ہیں،ڈی ایم ایس کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم نے اپنے سیکورٹی عملے کو سخت ہدایات دے رکھی ہیں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو چاہیے کہ وہ ہسپتال عملہ سے تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انھیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں چوروں نے اپنے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں،پردیسی افراد کو دیکھتے ہیں واردات ڈال دیتے ہیں،پولی فیملی ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے متعدد لوگ ان افراد کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں،سیکورٹی گارڈز اور دیگر سیکورٹی عملہ انھیں باخوبی جانتا ہے مگر وہ پھر بھی ہسپتال کے احاطہ میں نظر آتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں تعینات سیکورٹی عملہ کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے،یہی لوگ چوروں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،اور باقائدہ اپنا حصہ وصول کرتے ہیں،افسران اور ہسپتال کا سٹاف اس سارے معاملہ سے بے خبر ہیں،تاہم ایڈمنسٹریشن کو اس سنگین معاملہ کو نوٹس لیتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان عناصر کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے،مریضوں کے تیمار دارعدم تحفظ کا شکار ہیں،قبل ازیں بھی متعدد سیکنڈل منظر عام پر آچکے ہیں، مگر انتظامیہ سنجیدہ کوششیں نہیں کر سکی،