موٹرویز پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا
اسلام آباد (بیورورپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یکم جنوری 2024 سے پاکستان کی ان موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ کے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا،اسلام آباد ٹو پشاور موٹروے ایم ون،لاہور ٹو عبدالحکیم موٹروے ایم 3،پنڈی بھٹیاں ٹو ملتان موٹروےایم 4،ملتان ٹو سکھر موٹروے ایم 5،ہکلہ ٹو ڈیرہ اسماعیل خان ایم 14،حسن ابدال ٹو مانسہرہ ایکسپریس وے ایم 35، ایم ٹیگ کے لئے 31 دسمبرکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،جبکہ یکم جنوری 2024 سے اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا