محمدی آغوش واہ ماڈل ٹاؤن واہ کینٹ کے زیر اہتمام تقریب، سید امجد حسین شاہ کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)محمدی آغوش واہ ماڈل ٹاؤن واہ کینٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 واہ کینٹ سید امجد حسین شاہ تھے،سید امجد حسین شاہ نے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20سید امجد حسین شاہ نے محمدی آغوش واہ کینٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا،انکا مذید کہنا تھا کہ آج کا دن میرے لئے باعث فخر ہے کہ آج مجھے اس جگہ پر آنے کا موقع ملا کہ جہاں حقیقی معنوں میں لوگ انسانیت کی خدمت پر مصروف ہیں،یقین مانیں آپ جو کام کر رہے ہیں میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس کے بارے میں بیان کر سکوں یتیم بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا اور بالخصوص ان بچوں کی جو ہمارے ملک کا مستقبل ہیں آپ جس طرح ان بچوں کو تیار کر رہے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ یہ بڑے ہو کر اپنے ملک کا نام ضرور روشن کریں گے اور فلاح انسانیت کے اس مشن میں مجھ سے جو بھی تعاون ہو سکا میں آپ کے ساتھ جاری رکھوں گا، اس موقع پر محمدی آغوش کے چیئرمین مرزا فیاض احمد نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھاکہ آپ کے تعاون کی مدد سے محمدی آغوش میں ہم ایک محفوظ اور ایسا ماحول بناتے ہیں جہاں ان کے خواب پرواز کر سکیں۔ ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر بچے کو وہ دیکھ بھال اور مدد ملے جو انہیں پراعتماد اور قابل افراد بننے کے لئے درکار ہے۔ ان کے چہروں پر پھیلی مسکراہٹوں سے ہم دیرپا یادیں تخلیق کرتے ہیں معیاری اسکولنگ فراہم کر کے ان بچوں کو علم، ہنر اور روشن مستقبل کے مواقع سے خود مختار بناتے ہیں۔ محبت اور تبدیلی کے اس خوبصورت سفر میں ہمارا ساتھ دیں مل کر، ہم ان یتیم بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں تقریب میں چوہدری عاصم بٹ، جاوید مرزا وائس چیئرمین پاکستان یوتھ لیگ،عابد حسین چیئرمین پاکستان یوتھ لیگ، ڈاکٹر اشتیاق،پروفیسر زاہد،حافظ عبدالسمیع، کاشف جاوید چوہان، حاجی اورنگزیب، راجہ باسط،پیر حسن قادری، انجینیئر فیصل،چوہدری اسد گجر کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی،