واہ کینٹ:سید فراست علی شاہ تبدیل ماریہ جبین نئی سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ تعینات
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ سید فراست علی شاہ تبدیل ہوگئے،ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عرفان احمد ملک کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سی ای او سید فراست علی شاہ کو ٹرانسفر کر کے انھیں تین نومبر کو چارج چھوڑنے کی ہدائت کی گئی ہے جبکہ ملتان کینٹ میں نیا چارج سنبھالنے کے لئے6 نومبر کی تاریخ مقرر ہے، کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں سید فراست علی شاہ کی جگہ سی ای او ملتان کنٹونمنٹ بورڈ ماریہ جبین کو کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں بطور سی ای او تعینات کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے، ماریہ جبین بطور سی ای او 8 نومبر کو بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ چارج سنبھالیں گی، مذکورہ آفیسرز کو فوری طور پر ہنڈنگ ٹیکنگ کی بھی ہدائت کی گئی ہے، یاد رہے کہ مس ماریہ جبین اس وقت بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی تھیں، انکی ج گہسید فراست علی شاہ کو بطور چیف ایگزکٹیو آفیسر ملتان کینٹ تعینات کیا گیا ہے،پوسٹنگ ٹرانسفر آفیسرز آف ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ لیٹر دو نومبر کو جاری کیا گیا، اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو بھی آگاہ کردیا گیا،