کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ممبر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک امیرسلطان کے ڈیرے پر فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) واہ کینٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ممبر کینٹ بورڈ ملک امیر سلطان کے ڈیرے نیو گلستان کالونی محلہ ماجھیاں پر فری میڈیکل اور فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق نیو گلستان کالونی واہ کینٹ محلہ ماجھیاں میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر ایک ملک امیر سلطان کے ڈیرہ پر لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انھیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،
اسٹیشن کمانڈر واچھاونی صدر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ برگیڈئیر ندیم مشتاق اور ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ سید فراست علی شاہ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا،اور مریضوں سے احوال دریافت کیا،اس موقع آئی منیجر سی بی اواہ کاشف آفریدی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈو کے تعاون سے لگائے گئے آئی کیمپ میں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ مریضوں کو مفت عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ موتیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کے آپریشن بک کئے گئے،
اس موقع پر کینٹ بورڈ اور ایڈو کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا،پانچ سو کے قریب مریض فری میڈکل اور آئی کیمپ سے مستفید ہوئے، ایڈو کے ترجمان سید عبداللہ مسعود کا کہنا تھا کہ جو موتیا کے آپریشن فری میڈیکل کیمپ میں بک کئے گئے ہیں انکا ایڈو آئی ہسپتال میں مفت آپریشن کیا جائے گا،ہم نے کینٹ انتظامیہ کے شارٹ نوٹس پر یہاں آئی کیمپ لگایا ہے، ممبر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک امیرسلطان کا کہنا تھا کہ فری مڈیکل کیمپ کا انعقاد کینٹ انتظامیہ بالخصوص اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر ندیم مشتاق اور سی او کینٹ بورڈ سیدفراست علی شاہ کا انتہائی احسن اقدام ہے جس سے واہ کینٹ اور اسکے مضافات میں رہنے والے لوگ صحت کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا تسلسل جاری رہنا چاہئے،فری میڈکل کیمپ کے انعقاد سے صحت کی بنیادی سہولیات لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہی ہیں،فری میڈیکل کیمپ میں آئے مریضوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں کینٹ انتظامیہ کا فری میڈکل کیمپ لگانا انتاہئی خوش آئند امر ہے اس سے بالخصوص غریب لوگ جو بھاری بھرکم فیسیں ادا نہیں کر سکتے مکمل طور پر مستفید ہورہے ہیں،اہلیان علاقہ نے اسٹیشن کمانڈر واہ چھاونی برگیڈئیر ندیم مشتاق اور ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ واہ کینٹ سید فراست علی شاہ کی خدمات کو سراہا،