ٹیکسلا: مشہور قتل کیس کا فیصلہ صدیق اللہ اور عبدلوحید باعزت بری
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ ٹیکسلا کے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان صدیق اللہ اور عبدلوحید مقدمہ سے باعزت بری،ملزم کی پیروی مشہور قانون دان سردار بلال خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے تھے، تفصیلات کے مطابق مثتغیث نے تھانہ صدر ٹیکسلا میں اپنے چچا زاد بھائی کے قتل کی بابت ایف آئی آر نمبر 715/2021بجرم 302/397 ملزمان صدیق اللہ اور عبدلوحید کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں رجسٹر کروا رکھا تھا۔ جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی اس کے چچازاد بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی پیروی مشہور قانون دان سردار بلال خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے تھے جبکہ کیس جناب سردار حامد حسین ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ گزشتہ روز استغاثہ کی شہادتیں مکمل ہونے پر سردار بلال خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف کوء بھی ٹھوس شہادت دینے میں ناکام رہااور استغاثہ کا کیس مفروزوں پر مبنی ہے۔ فاضل عدالت نے ناکافی ثبوت ہونے کی بناء پر ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان صدیق اللہ اور عبدلوحید کو باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔