ایف جی ماڈل ہائی سکول نے پہلی صوبیدار محمد ایوب میموریل انٹر سکولز اتھلیٹکس2023 چمپئن شپ جیت لی
واہ کینٹ (سپورٹس رپورٹر/ نوائے ٹیکسلا)ایف جی ماڈل ہائی سکول نے پہلی صوبیدار محمد ایوب میموریل انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ 2023 جیت لی۔ عمیر اظہر چیمپئن شپ کے بہترین اتھلیٹ قرار پائے، چیمپئن شپ کے اختتامی روز مہمان خصوصی چیئرمین آر سی سی آئی آن پرائیویٹ سکولزنعیم اشرف نے انعامات تقسیم کئے،
چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے زیر انتظام پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے تعاون سے منعقدہ پہلی صوبیدار محمد ایوب میموریل انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ 100 میٹر ریس میں ایف جی ماڈل ہائی سکول کے عمیر اظہر نے پہلی، طحہ رانا نے دوسری اور بی ایس ایس کے علی حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 200 میٹر کی دوڑ میں ایف جی ماڈل ہائی سکول کے عمیر اظہر نے پہلی، طحہ رانا نے دوسری اور سکول نمبر 3 کے انس بلال نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، 400 میٹر کی دوڑ میں سکول نمبر 4 کے محمد عاطف رسول نے پہلی،ماڈل سکول کے محمد کاشف نے دوسری اور مبشر قدوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،800 میٹر کی ریس میں سکول نمبر 5کے مزمل نے پہلی،ماڈل ہائی سکول کے حسنین نے دوسری اور کاشف نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، ڈسکس تھرو، جیولن اور شاٹ پٹ کے مقابلوں میں ماڈل ہائی سکول نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آر سی سی آئی آن پرائیویٹ سکولزنعیم اشرف نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کیے، اس موقع پر چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے صدر محمد اقبال خان،طاہر حمید، راجہ نثار احمد، رانا محمد اصغر، رانا محمد افضل، ساجد نزیر کیانی، مقبول احمد،راجہ محمد حبیب،محمد جمیل، محمد فاروق، قیصر بھٹی، محمد اکرم اور چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں کردار کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، کھیلوں کو فروغ دے کر معاشرتی براں?یوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، انھوں نے چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے صدر محمد اقبال خان اور راجہ نثار احمد اور دیگر اراکین کو مقابلے کروانے پر مبارکباد دی،