حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد ( بیورورپورٹ )پٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے مقرر ہوگئی ہے، جبکہ فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہوگا،واضح رہے کہ چند روز قبل باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بھی پٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔