تجاوزات کوختم کرنے کے لئے رو زمرہ کی بنیاد پر اسکی سخت چیکنگ اور نگرانی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجدنے انتظامیہ افسران ملک شفیق، انکروچمنٹ انچارج رابعہ بصریٰ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سٹی ٹیکسلا ملک طیب و دیگر کے ہمراہ ٹیکسلا بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے مکمل جائزہ لیا،دکانوں کے سامنے غیر قانونی پارکنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا،ٹیکسلا میں مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے فالو اپ لینا بہت ضرروی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں نے انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں تو نہیں اڑا دیا، انکا مزید کہنا تھا کہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ تجاوزات کے خلاف ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، حکومتی احکامات پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ دکانداروں کا بھی چاہئے کہ اپنی دکانوں کے سامنے گاڑیاں، موٹر سائیکل کھڑی نہ ہونے دیں اس سے نہ صرف راستے میں رکاوٹوں کا عوام کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اس سے انکے بزنس بھی متاثر ہونگے،عوام الناس کو دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں انکا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلازریاب ساجد کا کہنا تھا تجاوزات کا ختم کرنے کے لئے رو زمرہ کی بنیاد پر اسکی سخت چیکنگ اور نگرانی کی جائے گی، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ٹیکسلا کوتجاوزات سے مکمل طور پر پاک کر کے دم لیں گے