Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

تھانہ کینٹ میں موٹر سائیکل سوار 04 ڈاکؤوں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، دو زخمی ہونے والے ڈاکو گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ کینٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 04 ڈاکؤوں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار،گرفتار ڈاکؤوں کی شناخت ابراہیم اور واحد کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو جڑواں شہریوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری، ڈولفن پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو متحرک و مطلوب ڈاکؤوں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او کینٹ اور ڈولفن ٹیم کو شاباش، سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے فرار ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *