تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے الیکشن،ایڈووکیٹ چوہدری محمد صدیق صدر منتخب
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں چوہدری محمد صدیق گروپ نے میدان مار لیا،چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ نے سو ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار اظہر رفیق نے 83 ووٹ حاصل کئے،چوہدری محمد صدیق 17 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی،چوہدری محمد صدیق گروپ کے دیگر امیدوار نائب صدر ناصر علی،عبدالطیف سیکرٹری فنانس، جبکہ ایگزیکٹیو ممبران میں عثمان جاوید،صائمہ برجیس، محمد فاروق، اور شمشیر خان کامیاب قرار پائے،اپنی کامیابی پر نو منتخب صدر ایڈووکیٹ چوہدری محمد صدیق کا کہنا تھا کہ وہ تمام ممبران سوسائٹی کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے گروپ پر لازوال اعتماد کا اظہار کیا،اور ہمارے گروپ کو کامیابی سے ہمکنار کیا،انکا کہنا تھا کہ سوسائٹی کو مثالی سوسائٹی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا،






