تھانہ صدر واہ کی حدود میں لوٹ مار کا بازار گرم، ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، تین شہری لٹ گئے
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر واہ ڈھوک گجراں ٹرانسفارمر والی گلی میں مسلح ڈکیتی، یکے بعد دیگر تین افراد عتاب کا نشانہ بن گئے،ڈاکو ایک لاکھ 70 ہزار نقدی، ایک عددموٹرسائیکل نمبری RIZ- 9675، 3 عدد قیمتی موبائلز لوٹ کر فرار، پولیس نے عوام جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا، اہلیان علاقہ کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تھانہ صدر واہ میں فرض شناس ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،






