ٹیکسلاریلوے اسٹیشن پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی ریل گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ملزمان گرفتار
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)رحمان بابا ایکسپریس جب پشاور سے ٹیکسلا اسٹیشن پہنچی تو اینٹی نار کو ٹکس فورس (اے این ایف) ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریل گاڑی انجن ڈرائیور کیبن میں تلاشی لی،دوران تلاشی ڈرائیورر کیبن سے منشیات برآمد کر لی،منشیات تھیلے میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف کی ٹیم نے ڈرائیور فضل حبیب اور مجیب علی کو گرفتار کر کے ریلوے پولیس کے حوالے کردیا، جنہیں راولپنڈی شفٹ کردیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے،چھاپے کے دوران،اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم کے علاوہ ریلوے پولیس بھی موجود تھی