انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ کل سے پی اوایف سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی
واہ کینٹ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پہلی صوبیدار محمد ایوب میموریل انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ کل سے پی اوایف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو گی، واہ ریجن کے تمام سکولوں کے طلباء حصہ لیں گے ، چمپئن شپ کا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں ڈائریکٹر پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹر یٹ بریگیڈیئر زاہد جمیل کریں گے ، چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے زیر اہتمام پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں دو روزہ انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ 2023 کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ، چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے صدر محمد اقبال خان نے جنرل سیکرٹری طاہر حمید اور فنانس سیکرٹری راجہ نثار احمد کے ہمراہ میڈیا بریفننگ کے دوران بتایا کہ اس چیمپئن شپ میں واہ ریجن کے تمام بواںٔیز سکول حصہ لیں گے ۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 28 اکتوبر کو منعقد ہو گی ، اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آر سی سی آئی آن پرائیویٹ سکولزنعیم اشرف ہوں گےجو چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ کے ٹیکنیکل آفیشلز کے لیے ریفیریشرکورس کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا ۔ جس میں سابق ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی محمد اقبال خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کو لیکچر دیا،اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے