راجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئی
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ راجہ عامرسعید کے والد مرحوم راجہ محمد سعید کی سالانہ برسی کی دعائیہ تقریب نہائت عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی ملک عمر فاروق، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک ارشد محمود، رہنما مسلم لیگ ن واہ کینٹ صاحبزادہ سید امجد حسین شاہ، صدر مسلم لیگ ن واہ کینٹ راجہ سرفراز اصغر، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ سخاوت رضا، ملک امیر سلطان، راجہ عبدالقیوم،چوہدری احسن،سابق صدر پی او ایف ورکیمین ایسوسی ایشن خالد بٹ، سابق جنرل سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حمود الرحمان، صدر متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ ملک عابد محمود،زبیر احمد، شیخ یعقوب، محمد فہیم، فہددلشاد، راجہ مبشر حسین،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی، نظامت کے فرائض محمد زاہد عطاری ادا کر رہے تھے،نامور ثناخوانوں قاری شہزاد اکبر نقشبندی،عبدالحمید قادری،و دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، مفتی محمد اکمل عطاری نے اپنے خصوصی خطاب میں سفر آخرت پر مفصل بیان کیا، انکا کہنا تھا کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے، آخرت میں انسان کے صرف نیک اعمال ہی اسکے کام آئیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن حاجی ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ جس کے پیچھے خیر کے کلمات بیان کرنے والے وارث ہوں اس سے بڑا امیر کوئی نہیں،انکا کہنا تھا کہ راجہ محمد سعید نے لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، اسی لئے لوگ آج بھی انھیں اچھے لفظوں میں یاد رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی، راجہ عامر سعید کی جانب سے تمام شرکا کے لئے خصوصی لنگر کا بندوبست کیا گیا تھا