راولپنڈی پولیس کی بائیک لفٹر گینگز کے خلاف کاروائیاں ، دو گینگز کے پانچ ملزمان گرفتار 11 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
راولپنڈی ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا )راولپنڈی پولیس کی بائیک لفٹر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری پولیس نے دوگینگز کے پانچ ملزمان گرفتار، چوری شدہ 11موٹرسائیکل برآمد کر لئے،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں احمد، افضل اور فیصل شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 06موٹر سائیکل برآمدہوئے،
نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ماجد اور زاہد خان شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمدہوئے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔