ایچ ایم سی آفیسرز کلب کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام
ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )ایچ ایم سی آفیسرز کلب کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت شہزادہ سید عمران حیدر نقوی اور فہیم رسول انچارچ ایچ آر ایچ ایم سی تھےمہمان خصوصی تھے،یوتھ کامرہ اور جانبازہ تربیلا غازی فائنل تک۔پہنچے ۔دونوں جانب سے گول برابر ہونے پرجانباز تربیلا غازی نے پنلٹی اسٹروک سے کامیابی حاصل کی ،ایچ ایم سی آفیسر کلب کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ ،کا مقصد کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا ونر ٹیم کو 50 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار نقد انعام تھا،شہزادہ سید عمران حیدر نقوی نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں نوجوان عملی کھیلوں سے دور ہوتے جا رہے اور انکی صحت و کارکردگی مفلوج ہوتی جارہی ہے فہیم رسول کا کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے ۔تاکہ نوجوان نسل صحت مند اور تندرست رہے ۔ایچ ایم سی انتظامیہ نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دیا اور کوشش کی کہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیں، آفیسر کلب جہاں اپنے اسٹاف کے لیےصحت مندانہ سرگرمیاں کرواتا رہتا ہے یہ فٹبال ٹورنامنٹ اسی ہی کی کڑی ہے ،ایچ ایم سی آفیسر گراٶنڈ میں فٹبال میچ کے فائنل کے مہمان خصوصی شہزادہ سید عمران حیدر نقوی، فہیم رسول انچارچ ایچ آر ایچ ایم سی تھے، فائنل میں جانباز ایف سی تربیلا غازی ہریپور نے کامرہ اٹک کی کو شکست دی،تقریب کے اختتام پر شہزادہ سید عمران حیدر نقوی، فہیم رسول نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات شیلڈز تقسیم کی۔