تھانہ واہ کینٹ: ون فائیو پر جعلی کال پر شہری گرفتار
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے۔واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر جعلی کال کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔ملزم نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے بتایا کہ اُس کی گاڑی چوری ہوگئی ہے،دریافت کرنے پر گاڑی چوری ہونا نہ پائی گئی بلکہ معاملہ لین دین کاپایا گیا۔ واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا