امریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکستر
امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکہ اس وقت غیر معمولی موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے، جہاں جنگلات میں شدید آگ لگنے کے بعد اب برفانی طوفان نے کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہےان غیر معمولی حالات نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہو رہے ہیں،لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ کے دوران، ہالی وڈ کے معروف اداکار جیمز وڈز کا گھر بھی جل کر خاکستر ہو گیا،جیمز وڈز ماضی میں اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہے، جن میں انہوں نے فلسطین کے علاقے غزہ کے حوالے سے سخت زبان استعمال کی تھی،لاس اینجلس کے علاوہ، امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ شدید برفباری کے باعث بجلی کا نظام معطل ہے، سڑکیں بند ہیں، اور روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اس قسم کے غیر معمولی حالات کی ایک بڑی وجہ ہیں،آگ اور برف کے طوفان ایک ہی وقت میں امریکہ میں غیر معمولی صورتحال پیدا کر رہے ہیں، جس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔