ٹیکسلا: ہوٹل میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو پانچ لاکھ نقدی 10 قیمتی موبائلز لوٹ کر فرار
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) ٹیکسلا میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے ہوٹل انتظامیہ اور گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور جامع تلاشی کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد نقدی دس عدد قیمتی موبائل چھین کر با آسانی فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن تین اور چار بجے کے درمیان فرینڈز ہوٹل مارگلہ جی ٹی روڈ نزد ٹیکسلا بائی پاس پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہوٹل میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ہوٹل اونر نعیم خان، اور ہوٹل پر موجود لوگوں سے جامع تلاشی کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد نقدی اور دس عدد قیمتی موبائل چھین کر فرار گئے، اس واقعہ کی اطلاع ٹیکسلا پولیس کو دی گئی تو ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا چوہدری محمد رفیق بھاری نفری کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے اور نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کر دیں۔