تھانہ ٹیکسلا سرکل کی مختلف کاروائیاں دو منشیات فروش سمیت تین رکنی کار چورگینگ گرفتار
ٹیکسلا، واہ کینٹ (کرائم رپورٹر /نوائے ٹیکسلا)ٹیکسلا پولیس نے تین رکنی کار چور گینگ گرفتار کر کے مسروقہ کار بھی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد، سعید اور وقار کے ناموں سے ہوئی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دی، انکا مذید کہنا تھا کہ کار و موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،ادہر تھانہ صدر واہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش دھر لئے،تھانہ صدر واہ پولیس نے ملزم محمد فہیم سے ایک کلو440گرام چرس، جبکہ ملزم محمد بلال سے ایک کلو260گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا