Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

واہ کینٹ: تھانہ صدر واہ منشیات کیس کا ملزم باعزت بری

یکسلا (کرائم رپورٹر/ نوائے ٹیکسلا) میڈم شازیہ ظفر راجہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت نے تھانہ صدر واہ کے مشہور منشیات CNSA-9c،ایک و500 گرام چرس برآمد گی مقدمہ میں نامزد ملزم مبشر حسین کو باعزت بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم مبشر حسین شاہ ولد زوار حسین شاہ سکنہ خان آ باد واہ کینٹ کے خلاف تھانہ صدر واہ میں,9c_1_3_ CNSA جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر 774 مورخہ 17.05.2023 کو محمد مالک اے ایس آئی کی مدعیت میں درج تھی۔اور ملزم کو مقامی پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل کر رکھا تھا۔ ملزم پر1500 گرام چرس قبضہ میں رکھ کر فروخت کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم(شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، راؤ طالش بدر ایڈووکیٹ،خواجہ محمد رشید ایڈووکیٹ، ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور سحرش چغتائی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) کر رہے تھے،ملزم کا ٹرائل میڈم شازیہ ظفر راجہ صاحبہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ مقدمہ کی تفتیش پر اسلم حیات SI/NIUمامور تھے۔ گزشتہ تاریخ پیشی پر استغاثہ کا کیس شہادتوں کے مکمل ہونے پرملزم کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ لاوارث چرس ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر از خود ڈال کر جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کے خلاف فرضی کارروائی تھا نہ میں بیٹھ کر مکمل کی گء جس کو استغاثہ دوران ٹرائل بھی نہ ثابت کر سکا اور گواھان استغاثہ کے بیانات میں واضح تضاد موجود ھیں جو کے اس بات کی غمازی کرتی ھے کہ برموقع کوئی کاروائی نہ ھوئی اور نہ جی کوئی وقوعہ سرزد ھوا کیونکہ بوقت وقوعہ سی قبل ھی ملزم تھانہ صدر واہ کی حوالات میں تھا اورتمام فرضی کاروائی تھانہ میں بیٹھ کر مکمل کی اور safe Custody بھی ثابت نہ ھوتی ھیا استغاثہ اپنا کیس ٹرائل میں ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر  عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم مبشر حسین شاہ کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری فرما تے ھوئے فوری رھا کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *