تجاوزات کے خلاف آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ان ایکشن
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق ٹیکسلا میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجارہا ہے، پوری تحصیل کو تجاوزات سے پاک کر کے دم لیں گے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ریاب ساجد کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم نے ایک اینٹی انکروچمنٹ سکوارڈ بھی تشکیل دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ انکروچمنٹ سکوارڈ گاہے بگاہے مختلف ایریاز میں وزٹ کے دوران تجاوزات کے حوالے سے دکانداروں کو متنبہ کرتا ہے،انھیں واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ اپنی جگہ سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا،اور انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انکا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تسلسل سے جاری رہے گا،