ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی صدارت میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
اٹک ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی صدارت میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ایچ اوز کی کاکردگی کا فرداََ فرداََ جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں بلخصوص سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی جلد از جلد گرفتاری پر زور دیا، اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ انسداد جرائم کیلئے کمیونٹی پالیسنگ اور مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔