Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
پاکستان

ڈالر کی تنزلی جاری، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں

اس طرح سے گذشتہ تین روز کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 4 روپے 15 پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمتوں میں چند روز قبل تک 25 تا 28 روپے کا بڑا فرق اب گھٹ کر اب صرف 1 روپے 06 پیسے رہ گیا جس سے آئی ایم ایف کی 1 اعشاریہ 25 فیصد کی عائد کردہ شرط بھی پوری ہوگئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی کے برعکس انٹربینک مارکیٹ کی سرگرمیاں اب اوپن مارکیٹ کی پیروی کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دوسری جانب ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی قائم کردہ ٹاسک فورس کے اقدامات کی بدولت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی 100 فیصد بحال ہوگئی ہے جبکہ ایکسپورٹرز بھی اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات کو مارکیٹ میں فروخت کررہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے حوالہ ہنڈی آپریٹرز روپوش ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بینکاری چینل سے ترسیلات زر کی آمد بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے مارکیٹ پلئیرز ملک میں نئے انفلوز کی آمد اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لی ٹیشن کونسل کے ذریعے اگلے پانچ سال میں 25 سے 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر ایک کروڑ ڈالر انٹربینک میں سرینڈر کیے جارہے ہیں جو انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی بہتر کرنے اور روپے کو تگڑا کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *