تھانہ صدر واہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،لیڈی منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر واہ پولیس نے ملزم عرفان سے 02کلو270گرا م ہیروئن،ملزمہ ثناء سے 01کلو460گرام چرس،ملزم شیر افصل سے 02کلو230گرام چرس،ملزم شہروز سے 01کلو560گرام چرس،ملزم رضوان سے 01کلو120گرام چرس برآمد کی، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے