راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ماس کیمونیکیشن میں گریجویشن کے حامل طلباء و طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ماس کیمونیکیشن میں گریجویشن کے حامل طلباء و طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے 23 طلباء و طالبات شامل ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اورسروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، سی پی او کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد خصوصاًطلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ،جرائم کی روک تھام،تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک، دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لیے معاون بنانا ہے،آپ قلم کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،
انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لیے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے،نوجوانوں نسل کا تعاون اور مشاورت کمیونٹی پولیسنگ،پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کوبہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،