تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گھڑی افغاناں میں ڈکیتی کی واردات مذاحمت پر32سالہ نوجوان قتل
واہ کینٹ (کرائم رپورٹر / نوائے ٹیکسلا)تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گھڑی افغاناں میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووں نے انت مچا دی، متعدد شہریوں سے انکے قیمتی موبائلز لوٹ لئے، لوٹ مار کرتے ہوئے گھڑی افغاناں چوک محمد حماد کی دکان پہنچے تو اس سے بھی موبائلز چھیننے کی کوشش کی تاہم محمد حماد نے اس پر شدید مذاحمت کی،ڈاکووں نے اس پر فائر کھول دیئے جس سے وہ شدید زمی ہوگیا اور زمین پر گر گیا،زخمی شخص کے والد کا کہنا تھا کہ اسکی گھڑی افغاناں چوک پر دکان ہے،اچانک دو ڈاکو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے آئے،اور موبائل چھیننے کی کوشش کی،میرے بیٹے نے مذاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گیا ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے انکا کہنا تھا کہ فوری طور پر بیٹے کو پی او ایف ہسپتال منتقل کیا، جبکہ بعد ازاں اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والا شہری محمد حماد عمر 32 سال کو پیٹ میں گولیاں لگی تھیں جس کی حالت انتہائی خطرے میں بتائی گئی تاہم آخری اطلاعات آنے پرزرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد حماد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،