Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
Uncategorized

خواہش ہے مدینے میں نوکری مل جائے: شعیب اختر

سابق قومی کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مدینے میں نوکری ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014 میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا ۔

انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو، ریاض الجنۃ میں بھی ایک سے 2 گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا۔ شعیب اختر نے مزید کہا میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبویؐ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے نا یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *