میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں شروع، مشاورتی اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے مسلم لیگ(ن) کی بڑی بیٹھک، سابق وفاقی وزیر عطا تارڑ،مسلم لیگ(ن)راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد اور مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق کی صدارت میں مسلم لیگ(ن) کا اجلاس، 21 اکتوبر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے مشاورت،انتظامات کے متعلق رائے اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں، اس موقع سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،انجینئیرراجہ قمر السلام،تحصیل ٹیکسلا مسلم لیگ(ن) کے صدر حاجی فیاض خان تنولی،امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی ابرار خان،امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک، امیدواران برائے صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرراجہ سرفراز اصغر، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید امجد حسین شاہ، امیدوا صوبائی اسمبلی حاجی علی اصغر اعوان، امیدوار صوبائی اسمبلی شیر محمد خان تنولی، امیدوا صوبائی اسمبلی محسن ایوب، امیدوار صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرذیشان صدیق بٹ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) راولپنڈی شوکت جنجوعہ،سمیت دیگر ذمہ داران و امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی کی بھرپور شرکت،مسلم لیگ(ن) کے گرینڈ اجلاس میں 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کے لئے تیاریاں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر شرکاء نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں،تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان کی شرکت کو لازمی بنانے کے لئے متحرک ہو جائیں،تاکہ میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جا سکے۔