الیکشن کمیشن میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کے 4 اراکین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی
سپریم کورٹ کے وکیل سید وزیر الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم اور ان کے مشیر احد چیمہ، فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین گزشتہ حکومت کا بھی حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، نگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں