Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

قانون سے کوئی بالاتر نہیں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد کی ہدایات پر بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، ملک شفیق

ٹیکسلا، واہ کینٹ ( نمائندگان نوائے ٹیکسلا)تجاوزات کے خاتمہ میں محکمہ مال کے دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ملک شفیق گرداور کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اہلیان علاقہ کی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حکومتی احکامات کی بجاآوری میں ملک شفیق گرداور بلاتفریق آپریشن کر رہے ہیں انکے جرات مندانہ کردار کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے تجاوزات کے حوالے سے تحفظات ضرور ہیں، ان کو بھی دور کرنا ملک شفیق اور انتظامی افسران کا کام ہے، تجاوزات کے حوالے سے نشاندہی اور بر وقت نوٹسز کا اجراء ہونا چاہئے تاکہ کے لوگوں کے اعتراضات کو ایڈریس کیا جائے، دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شفیق گرداور کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی ہدایات کی روشنی میں واہ کینٹ، ٹیکسلا میں سرکاری اراضی کو ہر صورت واگزار کرایا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے اعتراضات بلا جواز ہیں کیونکہ قانون کے مطابق تمام لوگوں کو زبانی بھی متنبہ کیا گیا اور بذریعہ نوٹس بھی انھیں آگاہ کیا گیا لیکن ان لوگوں نے انتظامیہ کے نوٹسز کو کسی خاطر میں نہیں لایا، جس کی بنا پر انتظامی مشینری حرکت میں آئی،ملک شفیق گرداور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرتجاوزات کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد کی زیر نگرانی اور انکی ہدایات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف تمام مقامات پر بلا تفریق آپریشن کو یقینی بنایا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرایا جارہاہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے تاہم اگرکسی کو تحفظات ہیں تو انھیں دور کیا جائے گا،

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *