ٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپے
ٹیکسلا , واہ کینٹ(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) مشیر وزارت قانون و انصاف رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے ایک اور وعدہ وفا کردیا وعدے کے مطابق ٹیکسلا میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے، اس سروس کے تحت روزانہ چار الیکٹرک بسیں چلیں گی، جو ٹیکسلا سے بی-17 کے اندر سے گزرتے ہوئے سنگجانی روڈ استعمال کریں گی اور گولڑہ موڑ تک پہنچیں گی۔یہ بسیں صبح 9:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک چلیں گی، ہر آدھے گھنٹے بعد ایک بس روانہ ہوگی، جس سے مسافروں کو آمدورفت میں سہولت فراہم ہوگی۔الیکٹرک بس سروس کا کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیا ہے، اور ہر مسافر کو صرف 50 روپے ادا کرنا ہوں گے۔علاقے کے عوام نے اس سروس کا خیر مقدم کیا ہے اور ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک کا شکریہ ادا کیا عوام کا کہنا ہے کہ یہ سروس نہ صرف سفر کو آسان بنائے گی بلکہ سفری اخراجات میں بھی کمی لائے گی۔