Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

نادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئے

اسلام آباد ( نیوز ڈسک )وزارت داخلہ نے بلاک کئے گئے شناختی کارڈز سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے دستاویز کے مطابق 5 سال میں 44 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بحال جبکہ 13 ہزار سے زائد پر تفتیش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں قومی اسمبلی میں جمع کروائے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 564، سندھ میں 9 ہزار 677 کارڈ بلاک کیے گئے، بلوچستان میں 20 ہزار 583، اسلام آباد میں 1370 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیںاسی طرح گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کر دیئے گئے ہیں تاہم 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *