Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

پولیس تھانہ صدر نے شادی فنکشن پر ناچ گانا کرنے والے مرد خواتین سمیت 68 افراد دھر لئے، وکلاء کے دلائل مجسٹریٹ نے مقدمہ خارج کردیا

واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر واہ ڈھوک مسکین واہ کینٹ میں شادی کے فنکشن پر پولیس کا دھاوا، ناچ گانا کرنے والی پانچ خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 68افراد کو گرفتار کر لیا،مقدمہ درج کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا،عدالت میں ملزمان کی جانب سے طاہر محمود راجہ سمیت مختلف وکلاء دفاع میں کھڑے ہوگئے،پولیس ملزمان جانوروں کی طرح بھر کر عدالت لائی،تفصیلات کے مطابق ایف آ ئی آ ر نمبر 1469/2023 کے نامزد ملزمان خواتین و حضرات کو ملزمان کے وکلاء طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ،عاطف نقوی ایڈووکیٹ،سید ضمیرحسین شاہ ایڈوکیٹ،ہدایت خان ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ڈیوٹی علاقہ مجسٹریٹ دفعہ 30 میڈم سدرہ النساء تھانہ صدر واہ نے مقدمہ سے67 ملزمان کو فوری طور پر مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کاحکم صادر کر دیا، جبکہ ایک ملزم کی پچا س ہزار مچلکے کے عوض ضمانت لی، مذکورہ ایف آئی آر کی تفتیش پر ظہیر احمد اے ایس آ ئی مامور تھے،مقدمہ میں 68 افراد کو مقامی پولیس نے نامزد کر رکھا تھا،جس میں 5خواتین بھی شامل تھیں۔طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے عدالت کی توجہ اس ٹرک کی جانب دلوائی جس میں ملزمان کو احاطہ عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت سے غیر انسانی سلوک مقامی پولیس کی جانب بھی دلوائی،مقامی پولیس ٹرک بھر کے ملزمان کو عدالت لائی تھی، طاہرمحمودراجہ ایڈووکیٹ کے دلائل میں مہنگائی کا تذکرہ کرنے پر عدالتی ماحول کشت زعفران بن گیا،ملزمان نے عدالتی فیصلے کو حق کی فتح قرار دی۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *