واہ کینٹ قتل کیس کا فیصلہ ملزم باعزت بری، ملزم کی پیروی ایڈووکیٹ ارشد شاہ کر رہے تھے
ٹیکسلا(کورٹ رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا)واہ کینٹ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ فاضل عدالت نے ملزم کو با عزت بری کردیا،ملزم کے کیس کی پیروی معرو ف قانون دان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ارشد شاہ کر رہے تھے، تفصیلات کے مطابق قتل کیس کا تعلق ایک خاندانی تنازع پر انور خان کے قتل سے تھا، جس کی ایف آئی آر تھانہ صدر واہ میں درج کی گئی تھی ایف آئی آر کے مطابق، انور خان کو 15 جنوری 2024 کو واہ گارڈن پل کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، اور مقتول کے بیٹے نے متعدد افراد پر قتل کا الزام لگایا تھا،تاہم، ایڈووکیٹ ارشد شاہ نے عدالت میں اپنے دلائل کے ذریعے مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی آر میں درج الزامات ٹھوس شواہد سے خالی ہیں اور گواہوں کے بیانات میں واضح تضاد ہےارشد شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی ہر پہلو کو مہارت سے اجاگر کیا اور عدالت کے سامنے یہ ثابت کیا کہ ملزم کے خلاف کوئی قابل اعتماد شہادت موجود نہیں ،ان کے مدلل دلائل کے نتیجے میں عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیاقانونی ماہرین نے ایڈووکیٹ ارشد شاہ کی اس کامیابی کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عدالتی کاروائی پر گہری نظر کا نتیجہ قرار دیا ہے یہ فیصلہ قانونی حلقوں میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے