وفد کے ہمراہ ٹیکسلاا میوزیم آنے والی غیرملکی سیاح لٹ گئی،مسلح ڈاکو قیمتی موبائل لے اڑے
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) غیر ملکی سیاح کو سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا،ٹیکسلامیوزیم میں گولڈن پیک نورکے چائنی وفد کے ساتھ ٹیکسلا میوزیم سیاحتی دورے پر آنے والی چائنیز لڑکی اپنے قیمتی آئی فون سے محروم ہوگئی،گائیڈ نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دورہ ٹیکسلا میوزیم کے بعد جب وہ ڈریم لینڈ ہوٹل کے قریب ہی پہنچے تھے کہ دو لڑکے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار آئے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے بجرم 356 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی