ٹیکسلا میوزیم میں انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
، ٹیکسلا (رپورٹ۔ سید عمیر علی)ایک روزہ انٹرنیشنل ٹورزم سیمیناروزارت سیاحت و ثقافت اور زیلدار سید احسن رضا کے تعاون سے ٹیکسلا میوزیم میں منعقد ہوا،سیمینار میں 16 ممالک کے سفیراور دو سو کے قریب غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی،سیمنار کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے سیاحت و چئیرمین پی ٹی ڈی سی سید وصی شاہ تھے،سیمنار میں صوبائی وزیر ثقافت بلوچستان ڈاکٹر قادر بخش بھی شریک تھے،شرکاء نے ٹیکسلا کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا،تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹورزم ڈے کے حوالے سے ٹیکسلا میوزیم میں سیاحت کے فروغ کے لئے وزارت ثقافت اور زیلدار سید احسن رضا کے تعاون سے سیمنارکا انعقاد کیا گیا،سیمینارمیں 16ممالک کے سفیروں کے علاوہ سینکڑوں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی،کلچرل کاروان میں گندھارا ریسورس سنٹر کے ممبران کور کمیٹی نے بھی شرکت کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے،انکا کہنا تھا کہ دنیا کے ٹورزم میں پاکستان کا 70 فیصد حصہ ہے،لیکن بد قسمتی سے اس صنعت کو تباہ کیا گیا،موجودہ دور میں پاکستان کو نئی شناخت ملی ہے،پوری دنیا سے سیاح بلا خوف و خطر پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،صوبائی وزیر ثقافت ٹورزم بلوچستان ڈاکٹر قادر بخش کا کہنا تھا کہ بلوچستان اس حوالے سے دنیا کی سب سے قدیم ثقافت کا حامل صوبہ ہے اور ہم بہت جلد اس سلسلہ میں اپنی ثقافت اور ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے سیمینارز سیاحتی دوروں کا انتظام کر رہے ہیں،شرکاء نے گندھارا تہذیب کے حوالے سے 8 ہزار سال قبل مسیح قائم ہونے والی یونیورسٹی جولیاں اور گندھارا ا ٓرٹ ویلج ٹیکسلا کا دورہ کیا اور مقامی ہنر مندوں کے فن کی بے پناہ تعریف کی اور آرٹ کے ہاتھ سے بنے ہوئے نمونوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے گندھارا آرٹ کو فروغ دینے کے لئے اپنی اپنی خدمات پیش کیں سیمینار کے اختتام پر سفیروں اور غیر ملکی مندوبین میں خدمات کے اعتراف پر شیلڈز تقسیم کی گئیں