تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری
واہ کینٹ (کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا)تھانہ واہ کینٹ کے سب انسپکٹر جان محمد کی دبنگ کاروائی،دوران گشت23 ایریا کے قریب ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے اسکی تلاشی لی، ملزم کے قبضہ سے چھ سو گرام چرس،اور چاکو برآمد کر لیا، ملزم کی شناخت نذیر حسین شاہ ولد صابر حسین شاہ سکنہ گڑھی افغاناں کے نام سے ہوئی، پولیس نے نارکوٹکس دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش این آئی یو کے افسر کو سونپ دی، ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ عمران آفریدی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا،معاشرے کے ناسور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی،